کیا آپ بیرون ملک جا نا چا ہتے ہیں؟

بیرون ملک جا نے کے متعلق کچھ مختصر سوالات و جوابات

 کیا آپ بیرون ملک جا نا چا ہتے ہیں؟ 

کیا آپ بیرون ملک جا نا چا ہتے ہیں؟ 

مختصرتعارف: 

UCL Gujranwala اپنے تمام Students کو بیرون ملک جا نے کے حوالے سے بلکل فری Consultancy مہیا کرتا ہے ۔ اور مختلف ویزے حاصل کرنے میں مکمل رہنما ئی کرتا ہے۔ UCL باقاعد گی سے Students کی رہنما ئی کرتا ہے کہ وہ کیسے آسانی سے اور کم از کم خرچے میں بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ اورمزید یہ کہ :
Students کےانفرادی حالات کو دیکھتے ہو ئے رہنما ئی کی جا تی ہےکہ انہیں کس ملک جا نا چا ہیےاورکن ممالک کےویزے انہیں آسانی سے مل سکتے ہیں اورویزہ کی کس Category یعنی Immigration ,Scholarship ,Study visa یا Work visa وغیرہ کے لیے Apply کرناچاہیے۔
مزید یہ کہ Students کےانفرادی حالات کودیکھتے ہو ئے رہنما ئی کی جا تی ہے کہ وہ اپنے Visa case کو powerful کیسے بناسکتے ہیں۔ کون کونسے اضافی Documents لگا نے سے اورDocuments کس طرح تیار کرنے سے  Visa case کو Influential اور Powerful بنا کرویزہ لگنے کے امکا نا ت کوبڑھایا جا سکتا ہے۔
اوریہ کہ Embassy کے لیے ایک اچھے Interview کی تیاری کیسے کرنی چاہیے وغیرہ۔ 
UCL Gujranwala اپنے تمام Students کوویزہ حاصل کرنے اوربیرون ملک جا نے کے حوالے سے ہر سوال کا جواب اور ہر مسئلے کا قانونی حل Logically اورتفصیلاََ بتاتا ہےاوررہنما ئی کرتا ہے۔

 

بیرون ملک جا نے کے متعلق کچھ مختصر سوالات و جوابات

یہاں پرزیادہ پوچھے جانے والے کچھ مختصرسے سوالات کے مختصرسے جوابات دیے گئے ہیں۔

سوال1: International Universities میں Admissions لینے کے لیے میٹرک /انٹر/گریجویشن یا ماسٹر میں کتنے نمبر ہو نے چاہیں؟
جواب: زیادہ تر تعلیمی ادارے Admissions  کے لیے %60 نمبرمانگتے ہیں لیکن میٹرک /انٹر/گریجویشن یا ماسٹر میں صرف Passing marks پر بھی کافی Universities اورColleges میں داخلہ مل سکتا ہے۔

سوال2: کم از کم خرچے میں کس ملک کا Study visa مل جاتا ہے؟     
جواب: Studies کے لیے Europe سب سے سستا پڑتا ہے۔ جیسے کہ Italy, Norway, Germany اورAustria وغیرہ میں بہت ساری Universities میں تعلیم بلکل فری ہے۔ حتٰی کہ Europe میں اگر Paid Universities میں بھی جایا جائے تو بہت ساری Universities میں جا نے کا کُل خرچہ تقریباََ پانچ لاکھ روپے سے کم آتا ہے ان پانچ لاکھ سے کم رقم میں University کی ایک Semester کی فیس، Student Union فیس، اور Visa فیس سب شامل ہیں۔

سوال3: Study visa پر جانے کے لیے IELTS میں کتنے Bands ہو نے چاہیئں؟
جواب: عام طور پر Under Graduate Programs کے لیے Overall 6 bands ہو نے چاہیئں۔ لیکن کچھ Universities میں Overall 5.5 bands پر بھی داخلہ مل جا تا ہے۔اور Post Graduate Programs کے لیے عام طور پر Overall 6.5 bands ہونے چاہیں۔لیکن کچھ Universities میں Overall 5.5 bands پر بھی داخلہ مل جا تا ہے۔

سوال4: کیا ہم بیرون ملک Studies کے ساتھ کوئی Job کرسکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں عام طور پرفی ہفتہ20 گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو تی ہے لیکن زیادہ تر Students اس سے کئی زیادہ کام کرتے ہیں۔

سوال5: Study visa پر جا نے کے لیے کتنے سال کا  Acceptable  ,Study gap  ہوتا ہے؟
جواب: عام طور پر6 ماہ سے زیادہ کا Study gap نہیں ہو ناچاہیے۔ اوراگر 6 ماہ  سے زیادہ کا Study gap ہو تواسے Cover کرنا ضروری ہو تا ہے۔ اورGap کو مختلف طریقوں سے Cover کیا جا سکتا ہے۔ چونکہ Cover کرنے کے لیے مختلف طریقے ہیں اور ایک لمبی Detail چاہیئے لہٰذا مختصراََیہ کہ UCL Gujranwala تعلیمی Gap کو Cover کرنے میں Students کی رہنما ئی کر تا ہے۔

سوال6: بیرون ملک Studies مکمل کرنے کے بعد کیا وہا ں مزیدرہا جا سکتا ہے؟
جواب: Studies مکمل ہو نے کے بعدکچھ ممالک Post study work permit دیتے ہیں اس کے علاوہ آپ خودبھی Job حا صل کر کے Work visa پرUnlimited period کے لیے رہ سکتے ہیں جو کہ ایک آسان عمل ہے۔ علاوہ ازیں کچھ Experience کے ساتھ کئی ممالک کی Immigration بھی لی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی  Settlement کے کئی طریقے ہیں۔

سوال7: Study visa پر جا نے کے لیے Bank statement کتنی ہونی چاہیے؟
جواب: ایک سال کی فیس اوراس ملک میں Student کے ایک سال کے رہن سہن کا خرچہ دونوں کو جمع کر کے جو رقم آتی ہے Bank statement اس کے برابر ہو نی چاہیے۔ جن ممالک میں تعلیم فری ہے ان ممالک کے لیے صرف Student کے ایک سال کے رہن سہن کے خرچہ کے برابر Bank statement ہونی چاہیے۔ جو کہ کا فی کم ہو تی ہے۔

سوال8: ویزہ آسانی سے کیسے مل سکتا ہے؟ 
جواب: اگرکسی بھی ویزہ کی Requirements بہت اچھے سے اور Powerfully مکمل کی جا ئیں تو ایک Strong visa case بنتا ہے اور Strong visa case کوویزہ مِل جا تا ہے۔ 

سوال9: IELTS bands ویزہ پرکیا اثرات ڈالتے ہیں؟
جواب: IELTS bands ویزہ پرکا فی اثرات ڈالتے ہیں۔اچھے Bands ویزہ حاصل کرنے کے حوالے سے ایک اچھا Impression دیتے ہیں اورویزہ حاصل کرنے کےامکا نا ت کو بڑھاتے ہیں۔

سوال10: اگرامریکہ یا کینیڈا جا نا ہو لیکن اخراجات afford نہ کرسکتے ہوں تو کیا کریں؟
جواب: اس کا بہتر حل یہ ہے کہ پہلے کسی سستے ملک جیسے کہ کسی European country وغیرہ سےجا کرایک ڈگری حاصل کی جائے اور بعد میں USA یا Canada کے لیے Apply کیا جا ئے۔     

سوال11: پاکستان سے کس کلاس کے بعد بیرون ملک Study visa پرجا سکتے ہیں؟
جواب: عام طور پر پاکستان سے 5th کلاس مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک Study visa پرجا یاجا سکتا ہے۔

سوال12: Study visa حاصل کرنے لیے ہم اپنے Visa file کو کیسے Strong بنا سکتے ہیں تاکہ ویزہ لگنے کےامکا نا ت بہت زیا د ہ بڑھ جا ئیں ؟
جواب: 4 چیزیں اچھی طر ح سے تیار کر لیں آپ کے Visa لگنے کےامکا نا ت بہت زیا د ہ بڑھ جا ئیں گے ۔
i) اپنی تمام Educational documents/transcripts کو Attested کروائیں۔ Study gap (اگر کوئی ہے) تو Properly اور Logically ختم یعنی Cover کرلیں۔   
 ii) آپکی Next education جو کہ آپ نے بیرون ملک سے لینی ہے وہ آپ کے Previous education اور Experience (اگر کو ئی ہے) سے Match کرتی ہو۔ 
iii) اپنے Sponsor کے Financial circumstances کو بہترshow کریں یعنی آپ کے Sponsor کا کو ئی Proper source of income ہو کہ یہ ثابت ہو کہ کہیں سے باقاعدگی سے Income آرہی ہے جو کہ آپ کی Studies کو Support کرسکتی ہے اوراس کے علاوہ Proper and required bank statement بھی جو آپ کے کاروبار سے Match کر تا ہو اچھے سے تیا ر کرلیں۔ 
iv) ایک اچھا Statement of purpose جو کہ Feasible اورProper ہوبنا لیں اس میں یہ بتائیں کہ آپ نے وہ ملک جس میں آپ پڑھنے جا رہے ہیں اوروہ کورس جو آپ پڑھنے جا رہے ہیں کیوں منتخب کیے اور یہ کہ آپ واپس آکر ملک میں کیا کریں گے اورجو Future آپ نے اپنے لیے منتخب کیا وہ بھی کیوں کیا۔اوریہ کہ تمام چیزیں (ملک کا انتخاب ، کورس اور آپ کا Future) آپ کے ملک اورآپ کے لوگوں کے لیے کیا فائدہ دیں گے ۔
اگر یہ چار چیزیں اچھی طرح تیا رکرلیں تو پھرویزہ ضرورلگتا ہے۔

سوال13: کیا ہم بیرون ملک رہ کر اپنی فیس خود کما کر ادا کر سکتے ہیں؟ 
جواب: بیرون ملک Study visa پر رہتے ہو ئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ Job سے آپ نہ صرف اپنی تما م فیس اور دوسرے اخراجات خودکما کر پو رے کر سکتے ہیں۔ بلکہ کا فی بچا بھی سکتے ہیں۔

سوال14: Study visa پر جا کر Studies کے دوران ہم اپنے ملک یا کسی اور ملک کا چکر لگا سکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں عام طور پر Study visa پر رہتے ہو ئے Student اپنے ملک یا کسی دوسرے ملک کا چکر(visit) لگا سکتا ہے۔

سوال15: کیا UCL Gujranwala اپنے Students کو International scholarships حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے؟
جواب: مختلف قسم کے International scholarships کے حصول کے لیے طریقہ کار ، ضروری Documents، 
 Recommendation letters ،SOPs ،Attestations اورمختلف Forms filling میں UCL اپنے Students کی مکمل رہنما ئی کرتا ہے۔

سوال16: کیا UCL Gujranwala اپنے Students کوپا کستا ن میں رہتے ہوئے International jobs اور Work visa حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے؟
جواب: جی ہاں UCL اپنے Students کو Job کے لیے ملک Select کرنے Job search کرنے ، Job visa کے لیے Case بنانے اور انٹرویوز کی تیاری میں مکمل مدد کرتا ہےاور فری Consultancy فراہم کرتا ہے۔

سوال17: کیا بیرون ملک جا نے کے حوالے سے UCL Gujranwala کو ئی Certificate یا Letter وغیرہ جا ری کرتا ہے؟
جواب: UCL Gujranwala جوکہ Govt of Punjab Pakistan سے رجسٹرڈ Institute  ہے اور British council کا Top official registration centre بھی ہےاپنے Students کو International jobs اور Embassies وغیرہ کے لیے تمام ضروری Certificates اورLetters جا ری کرتا ہے۔ جو کہ Embassies ،International institutions اور UN (اقوام متحدہ) میں Recognized ہیں۔

سوال18: کیا UCL Gujranwala دوسرےویزوں اور Cases کے بارے میں Consultancy مہیا کرتا ہے؟
جواب: جی ہاں مختلف ویزوں جیسے کہ Visit visa ،Work visa ،Spouse visa ،Settlement visa اور Canadian immigration کے بارے میں UCL اپنے Students کوفری Consultancy مہیا کرتا ہے۔

سوال19: ہمیں کس کورس میں داخلہ لینا چا ہیے؟ تا کہ Study visa آسانی سے مل سکے۔
جواب: Study visa پرApply کرنے لیے بیرون ملک College یا University میں ایک ایسے کورس میں داخلہ لینا چاہیے جو آپ کے Previous education اور Experience ( اگر کو ئی ہے) سے Match ہو ۔ اس سے ویزہ لگنے کےامکا نا ت بڑھ جا تے ہیں۔

سوال20: Study gap کو کیسے Cover کیا جا سکتا ہے؟
جواب : 6 ماہ سے زیادہ کا Gap نہیں ہو نا چا ہیے اگر ہو تو اسے Cover کر نا ضروری ہے6 ماہ سے زیادہ کا Gap ایسے Certificate، Diploma یا Experience سے Cover کریں جو کہ آپ کے Previous education (جو آپ کرچکے ہیں) اور Next education جو کہ آپ بیرون ملک سے لینا چا ہتے ہیں دونوں سے Match ہو۔

سوال21: Study visa کے لیے Age کیا ہو نی چا ہیے؟
جواب: Study visa کے لیےعام طورپر Age کی کوئی خاص پا بندی نہیں ہے۔

سوال22: International universities میں سال میں کتنے Admission intakes ہو تے ہیں؟
جواب: یہ Vary کرتا ہے کچھ Universities سال میں 3 کچھ 2 کچھ سال میں 1، Intake کرتی ہیں۔

سوال 23: اگربیرون ملک کوئی رشتہ دارہو تو Visa حاصل کرنےمیں مدد گارثابت ہوسکتاہے؟
جواب: بیرون ملک اگرکوئی بہت قریبی رشتہ دارہو تواس کی Bank statement اور Business وغیرہ کو Visa کے لیےاستعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ بھی کافی فا ئدہ لیا جاسکتا ہے۔

سوال24: لڑکیاں Study visa پرجاکر کیا جاب کرسکتی ہیں؟
جواب: بیرون ملک Jobs کے حوالے سے لڑکے اورلڑکیوں میں کوئی زیادہ فرق نہیں سمجھا جا تا۔ لڑکیوں کے لیے بھی تقریباََ ہر قسم کی جابز Available ہوتی ہیں۔

سوال25: اگر (HSSC) Inter میں نمبرزاچھے نہ ہوں تو (SSC) Matric base پر Study visa پرجا سکتے ہیں؟

جواب: اگرInter میں نمبرزاچھے نہ ہوں تو Matric base پر Apply نہیں کرنا چا ہیے کیونکہ Matric Base پرApply کرنے سے Study gap پڑجا ئے گا اوردوسری وجہ کہ Matric کی نسبت Inter پر visa حاصل کر نے کے امکا نا ت زیادہ ہو تے ہیں۔

سوال26: Study visa کےعلاوہ ہم بیرون ملک کیسے جا سکتے ہیں؟
جواب: یہ آپ اور آپ کے حالات پرDepend کرتا ہے۔آپ Study visa ،Immigration ،Visit visa ،Family visa ،Business visa اور Work permit یا اس کےعلاوہ بھی کسی اورویزہ پر با ہرجا سکتے ہیں۔ لیکن یہ دیکھنا ہو تا ہے کہ آپ کس ویزہ کی Requirements اچھے سے پوری کرسکتے ہیں۔

سوال27: Embassy کتنے دنوں میں Study visa لگا دیتی ہے؟
جواب: یہ Vary کرتا ہے لیکن عام طورپرتقریباََ ڈیڑھ (1.5) ماہ کا ٹائم Embassy  کو (European countries کےعلاوہ) دینا چاہیے۔

سوال28: Visa point of view سے بیرون ملک داخلہ College میں لینا چا ہیے یا University میں؟
جواب: بیرون ملک University میں داخلہ لینا چا ہیے۔ University میں داخلہ ویزہ لگنے کے امکا نا ت کو بڑھا دیتا ہے۔

سوال29: Studies مکمل کرنے کے بعد ہم اس ملک میں مزید کتنا رہ سکتے ہیں؟
جواب: ہرملک کی اپنی پا لیسی ہوتی ہے۔ لیکن عام طورپر Studies مکمل کرنے کے بعد کچھ ممالک 2 سال اور کچھ 1 سال کےلیے Post studies work permit دیتے ہیں لیکن کورس/ ڈگری مکمل کرنے کے بعد student خود بھی جاب حاصل کر کے Work permit پر Unlimited عرصہ کے لیے رہ سکتا ہے۔

سوال30: کیا بیرون ملک رہنے والے کسی کو ویزہ کے لیےاپنے Sponsor کے طور پرShow کرسکتے ہیں؟

جواب: جی ہاں بیرون ملک رہنے والوں کو اپنے Sponsor کے طور پرShow کیا جا سکتا ہے۔

سوال31: ہمیں بیرون ملک کس Level میں داخلہ لینا چا ہیے Diploma میں Certificate میں یا Degree میں ؟
جواب: Study visa سب سے زیادہ Degree level کی تعلیم کے لیے Issue ہو تا ہے۔ عام طور پرShort courses ،Certificates یا Short diplomas کے لیے ویزے کم Issue ہو تے ہیں۔

سوال32: Study visa پرجا کر کس طرح کی Jobs مل سکتی ہیں؟
جواب:عام طورپرشروع میں Odd jobs (ایسے کام جس میں کوئی تعلیم یا ہنر نہیں چاہیے ہوتا ہے) آسانی سے مل جا تی ہیں ان jobs سے Students اُس معاشرے اورSystem کو جلد سمجھ جا تے ہیں۔اوریہ چیزیں آگے اچھی Jobs ملنے اور کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔

سوال33: IELTS test کتنےعرصہ کے لیے Valid ہو تا ہے؟
جواب: IELTS test دوسال کے لیے Valid ہو تا ہے۔

سوال34: بیرون ملک Study مکمل کرنے کے بعد کیاوہاں پر Job مل سکتی ہے؟
جواب : جی ہا ں Studies مکمل کرنے کے بعد کافی اچھی Jobs آسا نی سےمل جاتی ہیں۔

سوال35: کیا IELTS test دینے سے پہلے بیرون ملک کسی College یا University میں Apply کرسکتے ہیں؟
جواب : جی ہاں کرسکتے ہیں لیکن بہت بہترہوتا ہے کہ IELTS test کا رزلٹ آنے کے بعد Apply کریں۔

سوال36: کیا Study visa کے لیے صرف Marks sheet کافی ہے؟
جواب: Study visa کے لیے آپکی ہرلیول کی Mark Sheet اور Award (ڈگری، سرٹیفیکٹ یا ڈپلومہ وغیرہ) دونوں ہو نے چا ہیں۔

سوال37: کسی بھی قسم کے ویزہ کے لیے Apply کرنے سے پہلے اگرنام کے Spellings میں کچھ تھوڑی سی غلطی ہو تو کیا کرنا چا ہیے؟

جواب:  ویزہ کے لیے Apply کر نے سے پہلے اپنے تمام Documents (Education documents + CNIC + Passport وغیرہ) پر نام کے Spellings ،Date of birth ،Father name اور Address وغیرہ بلکل ٹھیک کرنے چا ہیں۔

سوال38: کن کوبیرون ملک Study visa پرجاناچا ہیےاورکن کو Immigration پرجا ناچا ہیے؟
جواب: Study visa اور Immigration کے Requirements الگ الگ ہیں یہ depend کرتا ہے کہ آپ کس ویزہ کے Requirements پورے کرسکتے ہیں اوراسی طرح Study visa اور Immigration مختلف قسم کے ہو تے ہیں جن کی Requirements بھی الگ الگ ہوتی ہیں۔

سوال39: visa Study پر Spouse یا بچوں کو ساتھ لے کرجا سکتے ہیں؟
جواب:جی ہاں Study visa پر Spouse یا بچوں کوسا تھ لے کرجا یا جا سکتا ہے۔

سوال40: Study visa پر Spouse یا بچوں کو ساتھ لے جانے کے لیے کونسا ملک سستا پڑتا ہے؟ اور جس کے ویزہ لگنے کے امکا نا ت بھی زیادہ ہوں ۔
جواب: Study visa پر Spouse یا بچوں کو ساتھ لے جانے کے لیے سستے ممالک جن کے ویزہ لگنے کے امکا نا ت بھی زیادہ ہوتے ہیں European countries ہیں۔

سوال41: Study visa پر جا کر اپنے Siblings کو بلا سکتے ہیں؟
جواب: Study visa پرجا کرکسی بھی خاص مو قع جیسے کہ Convocation وغیرہ پر اپنے Siblings کو بلایا جا سکتا ہے۔اوراس طرح سے ویزہ لگنے کے امکا نا ت بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

سوال42: Females کو بیرون ملک Studies کے دوران کن مسائل کا سامنا ہو تا ہے؟
جواب: Males اور Females میں بیرون ملک Studies کے دوران کو ئی خاص فرق نہیں سمجھا جا تا لہٰذاکو ئی خاص اورالگ مسائل Females کے لیے نہیں ہو تے۔

سوال43: اگر آگے پڑھنا ہوتو بیرون ملک رہتے ہو ئے Visa کو Extend کرواسکتے ہیں؟
جواب: جی ہاں عام طور پر Study visa کو Extend کروایا جا سکتا ہے۔

سوال44: اگر کسی ملک کاویزہ Refuse ہوجا ئے تو کیا دوسرے ملک کا Visa حاصل کرنے پر اس کا کو ئی اثر پڑتاہے؟
جواب: کو ئی خاص اثرنہیں پڑتا کیونکہ ہرملک کی Visa requirements مختلف ہوتی ہیں اس لیے دوسرے ملک کے Visa requirements پو رے کرنے پر Visa مل جا تا ہے۔ ہا ں اگر کو ئی ملک Blacklist کردے تو یہ ایک برا اثرڈا لتا ہے۔

سوال45: اگر Master میں کوئی Publication نہ ہو توبیرون ملک Study visa پرجا سکتے ہیں؟
جواب: جی ہا ں اگر Master میں کوئی Publication نہ بھی ہوتوآپ بیرون ملک Study visa پرجاسکتے ہیں ۔